ایٹم بم خفیہ کوڈسے چلتا ہے کسی قسم کی اسٹرائیک سے ایٹمی دھماکا نہیں ہوگا‘ ڈاکٹر ثمر مبارک مند

پاکستان کے پاس بھارت کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہترین ایٹمی ٹیکنالوجی موجود ہے‘ ایٹم بم کے اندر ایک مکمل سیفٹی سسٹم ہوتا ہے‘انٹرویو

اتوار 25 ستمبر 2016 19:46

ایٹم بم خفیہ کوڈسے چلتا ہے کسی قسم کی اسٹرائیک سے ایٹمی دھماکا نہیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ ایٹم بم خفیہ کوڈسے چلتا ہے کسی قسم کی اسٹرائیک کی بھی جائے توایٹمی دھماکا نہیں ہوگا‘پاکستان کو ایٹمی پروگرام مکمل محفوظ ہے کوئی ملک کو اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مندنے کہا کہ ایٹم بم کے اندر ایک مکمل سیفٹی سسٹم ہوتا ہے اگر یہ کسی غیر متعلقہ شخص کے ہاتھ بھی لگ جائے تو وہ اس کا استعمال نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایٹم بم کے استعمال کے لیے خفیہ کوڈ جاننا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہترین ایٹمی ٹیکنالوجی موجود ہے پاکستان کا میزائل سسٹم بھی بھارت کی نسبت بہت زیادہ لانگ رینج کے ہیں ایٹمی ٹیکنالوجی ہو یا میزائل ٹیکنالوجی ہم اب بھارت سے بہت آگے ہیں اور اس حوالے سے ان کا اور ہمارا اب موازنہ نہیں رہا ہے اور ایٹمی ہتھیاروں نے برصغیر میں طاقت کے توازن کو قائم رکھنے میں مدد دی ہے۔