Live Updates

مخالفین ملکی ترقی سے پریشان اور احتجاج سی پیک کے خلاف ہے‘ میاں شہباز شریف

میں خون سے لکھ کر دینے کو تیار ہوں اورنج لائن منصوبے پر 72 سے 80 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے ‘ مخالفین اس منصوبے میں ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکے‘ کہ عوام احتجاج کو مسترد کردیں گے، وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 25 ستمبر 2016 19:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے تحریک انصاف کے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مخالفین ملکی ترقی سے پریشان ہیں اور یہ احتجاج بھی سی پیک کے خلاف ہے‘ میں خون سے لکھ کر دینے کو تیار ہوں کہ اورنج لائن منصوبے پر 72 سے 80 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے جبکہ مخالفین اس منصوبے میں ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکے‘ کہ عوام احتجاج کو مسترد کردیں گے، وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اتوا ر کے روز مولانا شوکت علی روڈ پر ٹری ٹرانسپلانٹر ڈیمونسٹریشن کا معائنہ کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹری پلانٹر نے کام شروع کردیا ہے اب جدید ٹیکنالوجی کیذریعے درخت ایک سے دوسری جگہ تک پوری سلامتی کے ساتھ رکھا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اورنج لائن منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں خون سے لکھ کر دینے کو تیار ہوں کہ اورنج لائن منصوبے پر 72 سے 80 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے جبکہ مخالفین اس منصوبیمیں ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام احتجاج کو مسترد کردیں گے، وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد نے وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ٹری پلانٹر کو 3 کروڑ 92 لاکھ روپے میں امریکہ سے خریدا گیاہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات