Live Updates

تحریک انصاف کا 30ستمبر کو میلہ ہوگا اور اکتوبر میں خالی ٹھیلہ ہوگا‘ سینیٹرپرویز رشید

عمران خان کراچی ، پشاور سمیت ہر جگہ سے لوگوں کو ہلہ گلہ کرنے کیلئے رائیونڈ جمع کررہے ہیں‘ظالم دنیا میں تنہا ہوتا ہے،تنہائی سے بچنے کیلئے بھارت کو کشمیریوں پر ظلم بند کرنا ہو گا،ہندوستان کی طرف سے کشمیر ی عوام پر ستم ڈھائے جا رہے ہیں، کشمیریوں کے غصے کو کم کرنا نئی دہلی کی ذمہ داری ہے،بلوچستان سے ایک بھی آواز ایسی نہیں جو بھارتی وزیر اعظم کو خوش کر سکے،پاکستان زندہ آباد کہنا ان کا اچھا نہیں لگتا لیکن بلوچستان سے پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہیں گے، بھارت اگر سی پیک منصوبے کی مخالفت کرے گا تو وہ خود ہی دنیا سے تنہا ہوجائے گا‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 25 ستمبر 2016 19:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹرپرویز رشید نے کہاہے کہ عمران خان کراچی ، پشاور سمیت ہر جگہ سے لوگوں کو ہلہ گلہ کرنے کیلئے رائیونڈ جمع کررہے ہیں‘تحریک انصاف کا 30ستمبر کو میلہ ہوگا اور اکتوبر میں خالی ٹھیلہ ہوگا’ظالم دنیا میں تنہا ہوتا ہے،تنہائی سے بچنے کیلئے بھارت کو کشمیریوں پر ظلم بند کرنا ہو گا۔

لحمراہال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ہر کالج ، ہر پلے گرانڈ میں پاکستانی جمع ہوکر وطن کا قومی ترانہ گاتے ہیں،بلوچستانی دوسرے پاکستانیوں کی طرح سب سے بڑھ کر پاکستانی ہیں،بلوچستان میں ایک بھی آواز نہیں جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سنائی دے اور ان کے کانوں میں کوئی خوشی کی بات سنا سکے،اصل میں بلوچستان سے پاکستان زندہ آباد کے نعرے ان کو اچھے نہیں لگتے لیکن وہ بلوچستان سے پاکستان زندہ باد کے نعرے سنتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے کشمیر ی عوام پر ستم ڈھائے جا رہے ہیں، کشمیریوں کے غصے کو کم کرنا نئی دہلی کی ذمہ داری ہے،بلوچستان سے ایک بھی آواز ایسی نہیں جو بھارتی وزیر اعظم کو خوش کر سکے،پاکستان زندہ آباد کہنا ان کا اچھا نہیں لگتا لیکن بلوچستان سے پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہیں گے، بھارت اگر سی پیک منصوبے کی مخالفت کرے گا تو وہ خود ہی دنیا سے تنہا ہوجائے گا، عمران خان کراچی ، پشاور سمیت ہر جگہ سے لوگوں کو ہلہ گلہ کرنے کیلئے رائیونڈ جمع کررہے ہیں لیکن اس کے برعکس وزیر اعظم محمد نواز شریف پاکستان کو خنجراب سے گوادر تک ملانے کی کوشش کررہے ہیں تحریک انصاف کا 30ستمبر کو میلہ ہوگا اور اکتوبر میں خالی ٹھیلہ ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات