سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ و رکس کا اجلاس کل ہوگا

اتوار 25 ستمبر 2016 18:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) سینٹ کی ہاؤسنگ کمیٹی میں بھارہ کہو ہاؤسنگ سکیم کی منظوری دینے والے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ممبران اور ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والے ادارے گرین ٹری کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی کمیٹی کا اجلاس چیرمین مولانا تنویر الحق تھانوی کی سربراہی میں بروزہ سوموار پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس کے اجلاس میں پشتونخوا ہ ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل کی جانب سے بہارہ کہو ہاؤسنگ سکیم کی منظوری اور اس پر ترقیاتی کام کرنے کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے افسران بریفنگ دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :