NBPبلائنڈ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ، افتتاحی میچ میں پشاور نے گوجرانوالہ ،آزاد کشمیرنے فیصل آباد کو ہرادیا
اتوار 25 ستمبر 2016 18:55
بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) NBPبلائنڈ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ، افتتاحی میچ میں پشاور نے گوجرانوالہ ،آزاد کشمیرنے فیصل آباد کو ہرادیا۔ تفصیل کے مطابق NBPبلائنڈ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ گزشتہ روز بہاولپور میں شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی میں پشاور اور گوجرانوالہ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔
پشاور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 5وکٹوں کے نقصان پر 239رنز بنائے۔ محسن خان نے بہترین بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 95رنز بنائے جبکہ ہارون خان نے 79رنز کی اننگ کھیلی۔ بعد میں کھیلتے ہوئے گوجرانوالہ کی پوری ٹیم 134رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اکرم نے 56رنز بنائے۔ اِس طرح پشاو ر کی ٹیم نے 105رنز سے میچ جیت لیا۔(جاری ہے)
محسن خان کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
دوسرا میچ آزاد جموں و کشمیر اور فیصل آباد کی ٹیموں کے مابین صادق پبلک سکول گراؤنڈ میں کھیلا گیا ۔آزاد جموں و کشمیر کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیصل آباد کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔فیصل آباد کی پوری ٹیم 14.1اوور میں 65رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اعظم نے 6، حمزہ نے 8 اور عاصم نے 8رنز بنائے۔ بعد میں کھیلتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کی ٹیم نے صرف 2کھلاڑیوں کے نقصان پرمقررہ ہدف پورا کرکے 8وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ ادریس سلیم کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.