پکتیکا گومل میں افغان نیشنل آرمی کا آپریشن، تحریک طالبان جنوبی وزیرستان کا ترجمان طارق محسود بیٹے سمیت ہلاک

اتوار 25 ستمبر 2016 17:19

پکتیکا گومل میں افغان نیشنل آرمی کا آپریشن، تحریک طالبان جنوبی وزیرستان ..

وانا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) پاک افغان بارڈر کے اس پار علاقہ پکتیکا گومل میں افغان نیشنل آرمی کے آپریشن میں تحریک طالبان جنوبی وزیرستان کے ترجمان اعظم طارق محسود بیٹے سمیت ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا اور پاکستان سرکاری ذرائع کے مطابق اتوارکو افغان فورسز کے آپریشن میں تحریک طالبان جنوبی وزیرستان اعظم طارق اور اس کے بیٹا عرفان سمیت 4پاکستانی طالبان ہلاک ہوگئے۔واضح رہے کہ اعظم طارق محسود تحریک پاکستان والی الرحمان اور حکیم اللہ دونوں گروپوں کے ترجمان رہ چکے ہیں بعد میں اندرونی اختلافات کی وجہ سے سجنا محسود گروپ کاامیر بنا ہوا تھا۔تحریک طالبان جنوبی وزیرستان نے اعظم طارق کے ہلاکت کی تصدیق کر لی۔