جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے بھی تحریک انصاف کو الوداع کہہ دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 25 ستمبر 2016 16:37

جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے بھی تحریک انصاف کو الوداع کہہ دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25ستمبر۔2016ء) عمران خان کے رفقاء کپتان کو خیر باد کہنے لگے ، تحریک انصاف کے چیئرمین کی پالیسیوں سے تنگ آکر جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ۔ تحریک انصاف یوتھ ونگ کی بغاوت خواتین ونگ کی ناراضی ، لیبر ونگ کے تحفظات کے بعد پارٹی میں استعفوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

سیف اللہ نیازی کے استعفے کے بعد اب جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے بھی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

عمران خان کے نام اپنا استعفیٰ ارسال کرتے ہوئے جسٹس وجیہہ الدین نے پارٹی راستہ جدا کرنے کااعلان کیا ۔ قیادت کی پالیسیوں سے اختلافات اور تنقید کے باعث جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی طویل عرصہ سے پارٹی رکنیت معطل تھی تاہم اب جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ عمران خان کو بھجوا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :