تحریک انصاف کے رہنما جسٹس(ر)وجیہہ الدین نے پارٹی رکنیت سے مستعفی ہو گئے

اتوار 25 ستمبر 2016 16:33

تحریک انصاف کے رہنما جسٹس(ر)وجیہہ الدین نے پارٹی رکنیت سے مستعفی ہو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جسٹس(ر)وجیہہ الدین نے پارٹی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جسٹس(ر)وجیہہ الدین نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہو ئے اپنا استعفی چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس(ر)وجیہہ الدین نے پارٹی کی پالیسیوں سے اختلافات کی بنا پر استعفی دیا ہے ۔خیال رہے اس سے پہلے بھی جسٹس (ر)رجیہہ الدین کو پارٹی کی بعض پالیسیوں سے اختلافات تھے لیکن انہوں نے استعفی نہیں دیا تھا اور اب چےئرمین تحریک انصاف کی جانب سے رائیونڈ مارچ کے اعلان کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :