چین اور پاکستان کے درمیان ہتھیاروں پر کنٹرول سے متعلق صلاح و مشورے کے نئے دور کا انعقاد

صدارت چینی وزارت خارجہ کے لی یانگ اور پاکستانی وزارت خارجہ کے محمد کامران اختر نے کی چین نے جوہری سپلائرز گروپ میں شمولیت کے مسئلے بارے حالیہ پیشرفت سے پاکستان کو آگاہ کیا ہے ، چینی سفارتی ذرائع

اتوار 25 ستمبر 2016 16:01

چین اور پاکستان کے درمیان ہتھیاروں پر کنٹرول سے متعلق صلاح و مشورے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء ) چین اور پاکستان نے خطے اور دنیا بھر میں امن و ترقی کو یقینی بنانے کے حتمی مقصد کے پیش نظر آرمز کنٹرول کی رجین کو فروغ دینے کے بارے میں باہمی مفاہمت پیدا کرنے کے لئے یہاں ہتھیاروں پر کنٹرول کے بارے میں صلاح و مشورہ کا نیا دور منعقدکیا ، چینی سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق اس صلاح مشورے کی صدارت مشترکہ طورپر چین کی وزارت خارجہ کے شعبہ آرمز کنٹرول کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لی یانگ اور پاکستان کی وزارت خارجہ کے تخفیف اسلحہ ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل محمد کامران اختر نے کی ، جوہری سپلائرز گروپ (این ایس جی )میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کی شمولیت کے سوال پر کہا گیا کہ یہ پاکستان کیلئے تشویش کا معاملہ ہے ، چین نے اپنے طورپر اس سوال کے سلسلے میں گروپ کے اندر دیکھے جانیوالی حالیہ پیشترفتوں سے پاکستان کو آگاہ کیا ہے ، چین نے پاکستان کے ساتھ متذکرہ بالا سوال کے بارے میں اپنے اصولی موقفوں اور خیالات کا بھی تبادلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا چین نے اس مسئلے کے بارے میں پاکستان کی کوششوں کو سنا اور اشارہ دیا کہ وہ گروپ کے غور و خوض کیلئے ایسے آراء اور کوششوں کو گروپ کے سامنے پیش کرے گا ، طرفین نے سائبر سکیورٹی اور تخفیف اسلحہ کے بارے میں کانفرنس کی کارکردگی سے متعلقہ امورپر بھی تفصیلی غورو خوض کیا ۔انہوں نے متعلقہ امور کے بارے میں اپنے تبادلوں میں تیزی لانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :