لاہور سے ملائیشیا جانے والی مالنڈو ائیر کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

ٹائر پھٹنے سے طیارے میں سوار 149 مسافر لوگ خوف کے مارے چیختے رہے، حادثے کے بعد لاہور ائیر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی

اتوار 25 ستمبر 2016 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) لاہور سے ملائیشیا جانے والی مالنڈو ائیر کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی، دوران ٹیک آف بوئنگ 737 طیارے کے پچھلے ٹائر رن وے پر ہی پھٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے ملائیشیا جانے والی پرواز نمبر 132 خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔

(جاری ہے)

ملائیشین فضائی کمپنی مالنڈو ائیر کی پرواز لاہور سے ملائیشیا کیلئے روانہ ہوئی دوران ٹیک آف بوئنگ 737 طیارے کے پچھلے ٹائر رن وے پر ہی پھٹ گئے‘ٹائر پھٹنے سے طیارے میں سوار 149 مسافر گھبرا گئے اور طیارے میں لوگ خوف کے مارے چیختے رہے، حادثے کے بعد لاہور ائیر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :