Live Updates

تمام کامیاب ممالک میں احتساب اوپر سے شروع ہوتا ہے پاکستان میں وزیراعظم اداروں کو کرپشن سے تباہ کرکے پیسے بناتا ہے ،عمران خان

جب سیاسی جماعت بنائی تو سب سے پہلے اپنے اثاثے ظاہر کئے ،ریاستی ادارے اداروں سے انصاف نہ ملنے پر ہمارے پاس صرف احتجاج کا راستہ باقی رہ جاتا ہے، پاناما لیکس نے ادارے ٹھیک کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے،کراچی میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 25 ستمبر 2016 15:39

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تمام کامیاب ممالک میں احتساب اوپر سے شروع ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں وزیراعظم اداروں کو کرپشن سے تباہ کرکے پیسے بناتا ہے ،جب اپنی سیاسی جماعت بنائی تو سب سے پہلے اپنے اثاثے ظاہر کئے ،ریاستی ادارے اداروں سے انصاف نہ ملنے پر ہمارے پاس صرف احتجاج کا راستہ باقی رہ جاتا ہے، پاناما لیکس نے ادارے ٹھیک کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جب اپنی سیاسی جماعت بنائی تو سب سے پہلے اپنے اثاثے ظاہر کئے کیونکہ تمام کامیاب ریاستوں میں احتساب ہمیشہ اوپر سے شروع ہوتا ہے لیکن یہاں وزیراعظم اداروں کو کرپشن سے تباہ کر کے پیسے بناتا ہے، انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے انصاف دینے کے بجائے ان کی پشت پناہی کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جب ریاستی ادارے انصاف نہیں دینگے تو ہمارے پاس صرف احتجاج کا رستہ باقی رہ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نیا دور لانے کا موقع آگیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس نے ادارے ٹھیک کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر قائد سیاست کا اہم گڑھ ہے اور اس میں پڑھے لکھے افراد کی تعداد دیگر شہروں کی نسبت بہت زیادہ ہے، جب سے ایم کیوایم پاکستان نے اپنے بانی قائد سے علیحدگی اختیار کی ہے، اس وقت سے کراچی کی حالت اور سیاست مختلف ہوگئی ہے اب ایم کیو ایم اپنے بانی اور دہشت گردی سے دور ہوگئی ہے کراچی سے دہشت گردی کی سیاست کو ختم ہونا چاہئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات