Live Updates

عمران خان مسلسل انتشار پھیلا رہے ہیں ، زمرد یاسمین رانا

اتوار 25 ستمبر 2016 15:13

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ عمران خان مسلسل انتشار پھیلا رہے ہیں ،30ستمبر کو ان کا احتجاج کرنے کا فیصلہ بھی ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کا ووکر کنونشن ناکام ہوگیا ، تحریک انصاف کی کورکمیٹی کئی حصوں میں تقسیم ہوگئی ، اس کمیٹی میں انتشار نظر آیا ، عمران خان پر کرپشن کے لزامات ہیں وہ ان الزامات کاجواب دیں، عمران خان غیر جمہوری رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی مقبولیت روز بہ روز کم ہورہی ہے وہ ذرا اپنی مقبولیت کا جائزہ لیں اور پھر انہیں علم ہوگا کہ عوام کی نظر میں ان کی کیا حیثیت ہے ،عوام عمران خان کے روز دھرنوں سے پریشان ہیں ،وہ ان دھرنوں سے لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں اور عمران خان کے اس احتجاج پر حیر ت کا اظہار کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عمران خان کی اپنی جماعت کے عہدیدا ر بھی ان دھرنوں سے تنگ آچکے ہیں اور وہ عمران خان کے روئیے سے تنگ ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :