لاہور: ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف رکشہ یونین کا مال روڈ پر احتجاج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 ستمبر 2016 15:06

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25ستمبر2016ء) : رکشہ یونین کا ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مال روڈ پراحتجاجی مظاہرہ ۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرے میں رکشہ یونین کے عہدیداروں اور ڈرائیورز کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ رکشہ یونین کے رہنما مجید غوری نے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں قیمتیں کم نہ ہوئیں تو روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کریں گے .انہوں نے کہا کہ ایل پی جی مافیا کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو لاہور میں پہیہ جام ہڑتال کر دینگے .