پچھلے تین سالوں میں 14 ارب ڈالر پاکستان سے انڈیا بھیجے جا چکے ہیں : ورلڈ بنک رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 ستمبر 2016 14:54

پچھلے تین سالوں میں 14 ارب ڈالر پاکستان سے انڈیا بھیجے جا چکے ہیں :  ورلڈ ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25ستمبر2016ء) : ورلڈ بنک کی شائع کردہ کتاب ’’مائیگریشن اینڈ ریمیٹنسز فیکٹ بک 2016 ‘‘ میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای میں ہندوستانی کام کرنے والے شہریوں نے 5۔12ارب ڈالر 2015 میں ریمیٹنسز کی مد میں واپس ہندوستان بھیجے اور سعودی عرب میں ہندوستانی کام کرنے والے شہریوں نے 5۔10ارب ڈالر ریمیٹنسز کی مد میں ہندوستان بھیجے ۔

امریکہ میں ہندوستانی کام کرنے والے شہریوں نے 9۔

(جاری ہے)

10ارب ڈالر ریمیٹنسز کی مد میں ہندوستان بھیجے ۔
حیران کن بات یہ ہے کہ پچھلے برس پاکستان سے ریمیٹنسز کی مد میں 6۔4 ارب ڈالر کی رقم واپس ہندوستان بھیجی گئی ۔ ورلڈ بئک کی رپورٹ کے مطابق 2010 میں پاکستان سے انڈیا جانے والی رقم صفر تھی ۔ 2011 میں بھی صفر تھی اور 2012 میں بھی صفر تھی ۔ لیکن 2013 میں 6۔4 ارب ڈالر ، 2014 میں 7۔4 ارب ڈالر اور 2015 میں 6۔4 ارب ڈالر ریمیٹنسز کی مد میں پاکستان سے ہندوستان بھیجے گئے۔ ورلڈ بئک کی رپورٹ کے مطابق پچھلے تین سالوں میں 14 ارب ڈالر انڈیا بھیجے جا چکے ہیں ۔