پاکستان کا اڑی واقعے سے کوئی تعلق نہیں، ہم مشکل حالات میں ہیں لیکن جنگ کا نہیں سوچ رہے، پاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتاہے ،کشمیری تیسرے فریق نہیں مسئلہ کشمیر کے اسٹیک ہولڈر ہیں،پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف اور دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کے عزم پر قائم ہے

نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کا بھارتی اخبار کو انٹرویو

اتوار 25 ستمبر 2016 13:48

پاکستان کا اڑی واقعے سے کوئی تعلق نہیں، ہم مشکل حالات میں ہیں لیکن جنگ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء ) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ ہم مشکل حالات میں ہیں لیکن جنگ کا نہیں سوچ رہے،پاکستان کا اڑی واقعے سے کوئی تعلق نہیں،کشمیری تیسرے فریق نہیں مسئلہ کشمیر کے اسٹیک ہولڈر ہیں۔بھارتی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نئی دہلی پٹھان کوٹ واقعے کی طرح اڑی حملے پر قبل ازوقت نتیجہ اخذ نہ کرے، پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف اور دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کے عزم پر قائم ہے۔

(جاری ہے)

عبدالباسط نے کہا کہ کشمیر پاکستان اوربھارت کے درمیان مرکزی مسئلہ ہے ،پاکستان تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے پر یقین رکھتاہے تاہم کشمیری تیسرے فریق نہیں مسئلہ کشمیر کے اسٹیک ہولڈر ہیں،کشمیر پر بات چیت میں مقامی کشمیریوں کو شامل کرنا ہوگا۔پاکستانی ہائی کمشنرنے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتاہے ،ہم مشکل حالات میں ہیں لیکن جنگ کا نہیں سوچ رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاری میں باہمی احترام اورہم آہنگی برقرار رکھی جانی چاہیے۔