وزیراعلیٰ شہبازشریف کی جرمن زبان پر دسترس پر جرمن صحافیوں کو خوشگوار حیرت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 ستمبر 2016 13:37

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25ستمبر2016ء) : وزیراعلیٰ شہبازشریف کی جرمن زبان پر دسترس پر جرمن صحافیوں کو خوشگوار حیرت ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سےجرمن میڈیا سے تعلق رکھنے والے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں شہباز شریف نے جرمن میڈیا کے نمائندوں سے روانی کے ساتھ جرمن زبان میں گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

جرمن وفد نے وزیراعلیٰ کی صلاحیات کی تعریف کی جس پر وزیراعلیٰ نے بتایا کہ جرمنی میں قیام کے دوران میں نے جرمن زبان سیکھی۔