ظلم کی انتہا کرنے والا ہمیں دہشتگردی پر لیکچر دینا چاہتا ہے : بلاول بھٹو زرداری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 ستمبر 2016 13:08

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25ستمبر2016ء) : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات کا قصاب اب کشمیر کا قصاب بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گجرات اور کشمیر کا قصاب ہمیں دہشتگردی پر لیکچر دینا چاہتا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دنیا مل کر بھارتی مظالم کو روکنے کیلئے کام کرے۔