جب تک جان میں جان ہے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا: شہباز شریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 ستمبر 2016 12:42

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25ستمبر2016ء) : :وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ درخت ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے والی مشین منگوالی ہے ۔ اب درخت کاٹنا نہیں پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر دن رات کام ہورہا ہے۔ شکست خوردہ عناصر کا ہدف 2018 کا الیکشن نہیں بلکہ سی پیک منصوبے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ساہیوال میں بجلی پاور پلانٹ میں تیزی سے کام جاری ہے ۔ ساہیوال میں کول پاور پلانٹ مقررہ وقت سے8 ماہ قبل جون2017 میں مکمل ہوجائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ چینیوں کا کہنا ہے کہ ساہیوال پراجیکٹ وقت سے پہلے چلا دیں گے۔ صوبے میں ترقی کوسبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے کہا خون سے لکھ کر دینے کو تیار ہوں اورنج لائن میں کرپشن ہوئی تو ذمےدار ہونگا ۔

اورنج ٹرین لائن منصوبے کا کیس عدالت عظمیٰ میں لےکرجائیں گے۔ اورنج ٹرین لائن منصوبے میں 72 سے80 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ شہبازشریف نے کہا ترقی کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ملک میں آنا چاہتا ہے لیکن شکست خوردہ ذہن ترقیاتی کاموں میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جب تک جان میں جان ہے صوبے کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔