Live Updates

پاکستان میں وزیراعظم اداروں کو تباہ کرکے پیسے بناتا ہے، عمران خان

ریاستی ادارے انصاف نہیں دیں گے تو ہمارے پاس صرف احتجاج کا رستہ باقی رہ جاتا ہے ، بلاول بھٹو کو کہتا ہوں کہ پاکستان میں نیا دور لانے کا موقع آگیا ،پاناما لیکس نے ادارے ٹھیک کرنے کا موقع فراہم کردیا ، شہر قائد سیاست کا اہم گڑھ ہے، اس میں پڑھے لکھے افراد کی تعداد دیگر شہروں کی نسبت زیادہ ہے، جب سے ایم کیوایم پاکستان نے بانی قائد سے علیحدگی اختیار کی ہے اس وقت سے کراچی کی حالت اور سیاست مختلف ہوگئی تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 25 ستمبر 2016 12:40

پاکستان میں وزیراعظم اداروں کو تباہ کرکے پیسے بناتا ہے، عمران خان

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء ) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہاہے کہ تمام کامیاب ممالک میں احتساب اوپر سے شروع ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں وزیراعظم اداروں کو کرپشن سے تباہ کرکے پیسے بناتا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جب اپنی سیاسی جماعت بنائی تو سب سے پہلے اپنے اثاثے ظاہر کئے کیوں کہ تمام کامیاب ریاستوں میں احتساب ہمیشہ اوپر سے شروع ہوتا ہے لیکن یہاں کرپٹ وزیراعظم اداروں کو کرپٹ کرکے پیسے بناتا ہے، اور ریاستی ادارے انصاف دینے کے بجائے ان کی پشت پناہی کررہے ہیں جب ریاستی ادارے انصاف نہیں دیں گے تو ہمارے پاس صرف احتجاج کا رستہ باقی رہ جاتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو کہتا ہوں کہ پاکستان میں نیا دور لانے کا موقع آگیا ہے اور پاناما لیکس نے ادارے ٹھیک کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کی سیاست کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہر قائد سیاست کا اہم گڑھ ہے اور اس میں پڑھے لکھے افراد کی تعداد دیگر شہروں کی نسبت بہت زیادہ ہے، جب سے ایم کیوایم پاکستان نے اپنے بانی قائد سے علیحدگی اختیار کی ہے، اس وقت سے کراچی کی حالت اور سیاست مختلف ہوگئی ہے اب ایم کیو ایم اپنے بانی اور دہشت گردی سے دور ہوگئی ہے کراچی سے۔ دہشت گردی کی سیاست کو کراچی سے ختم ہونا چاہئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات