الزامات مسترد ، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی اور معاونت کر رہا ہے، دفتر خارجہ
بھارتی قیادت پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے،بھارت کا اعلیٰ سیاسی سطح پر اس طرح کا رویہ افسوسناک ہے،عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا ،مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ تحقیقات فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے،کلبھوشن یادیو نے بھارت کی پاکستان میں دہشتگرد سرگرمیوں کا اعتراف کیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا بھارتی وزیراعظم کے بیان پرردعمل کااظہار
اتوار 25 ستمبر 2016 12:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء ) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی اور معاونت کر رہا ہے اور اس کے واضح ثبوت بھی موجود ہیں، بھارتی قیادت پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے،بھارت کا اعلیٰ سیاسی سطح پر اس طرح کا رویہ افسوسناک ہے،عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ تحقیقات فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے،کلبھوشن یادیو نے بھارت کی پاکستان میں دہشتگرد سرگرمیوں کا اعتراف کیا ہے۔
اتوار کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر دفترخارجہ کے ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم افسوسناک ہے،بھارتی قیادت پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیانات اور بے بنیاد الزامات لگارہی ہے،بھارت کا اعلیٰ سیاسی سطح پر اس طرح کا رویہ بہت افسوسناک ہے،مایوسی کے عالم میں بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوششیں کر رہا ہے،برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد بھارتی بربریت میں اضافہ ہوا ہے،گذشتہ75دنوں میں بھارتی قابض افواج نے 100سے زائد کشمیری شہید کیے،بھارتی بربریت سے سینکڑوں کشمیری بینائی سے محروم اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں میں معصوم بچے اور عورتیں شامل ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
-
گزشتہ برس 9 مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا،ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.