ٹویوٹا موٹرز کا ایئر بیگز کی خرابی کے باعث چین سے 762 ایمپورٹڈ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

اتوار 25 ستمبر 2016 12:14

ٹویوٹا موٹرز کا ایئر بیگز کی خرابی کے باعث چین سے 762 ایمپورٹڈ گاڑیاں ..

بیجنگ ۔ 25 ستمبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) جاپان کی کار ساز کمپنی ”ٹویوٹا“ نے ایئر بیگز کی خرابی کے باعث چین سے 762 ایمپورٹڈ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

چین کے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن آف کوالٹی اینڈ انسپیکشن کے جاری بیان کے مطابق گاڑیوں کی واپسی کا عمل یکم نومبر سے شروع ہو گا جبکہ ان گاڑیوں میں اکتوبر 2015ء سے جون 2016ء تک ماڈل کی 566 لیکسس آر ایکس 200 ٹی اور 4 دسمبر 2015ء سے 4 مارچ 2016ء تک ماڈل کی 196 ایمپورٹڈ لیکسس آر ایکس 450 ایچ گاڑیاں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹویوٹا مذکورہ گاڑیوں میں پائی جانے والی فنی خرابی بلامعاوضہ ٹھیک کرے گی۔

متعلقہ عنوان :