ہندوستان یاد رکھے پاکستان 1965 سے ہزار گنا مضبوط ملک بن چکا ہے: سینیٹر سراج الحق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 ستمبر 2016 12:10

ہندوستان یاد رکھے پاکستان 1965 سے ہزار گنا مضبوط ملک بن چکا ہے:  سینیٹر ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25ستمبر2016ء) : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ایوان اقبال لاہور میں خواتین کے یوتھ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کسی غلطے میں نہ رہے پاکستان 1965 سے ہزار گنا مطبوط ملک بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو یاد رکھنا چاہئے کہ اگر کوئی مہم جوئی کی غلطی کی تو ہئدوستان میں ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ 30 ستمبر کو جماعت اسلامی کا اپنا احتجاج ہے وہ کسی احتجاج میں شامل نہیں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر کو فیصل آباد میں مالی، اخلاقی، نظریاتی کرپشن ، ظالم نظام اور سٹیٹس کو کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے اپوزیشن کا اجلاس بلائیں گے اور انہیں حکومت کے خلاف متحد کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔