لاہور، غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران ٹائر پھٹنے سے حادثے سے بال بال بچ گیا

اتوار 25 ستمبر 2016 11:44

لاہور، غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران ٹائر پھٹنے سے حادثے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء ) لاہور ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے سے بال بال بچ گیا۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملائیشیا کے لیے ٹیک آف کرنے لگا تو اسکے پچھلے 2 ٹائر پھٹ گئے۔ خوش قسمتی سے طیارہ حادثے سے محفوظ رہا۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں 149 مسافر سوار تھے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد ایئر لائن انتظامیہ نے پرواز منسوخ کرکے مسافروں کو ہوٹل روانہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :