پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 16 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

muhammad ali محمد علی اتوار 25 ستمبر 2016 00:31

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 16 رنز سے شکست دے کر ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 16 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 16 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے اس میچ میں فتح کے بعد سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ عالمی چیمپئین بننے کے بعد ویسٹ انڈیز کی یہ کسی بھی سیریز میں پہلی شکست ہے۔ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر 3 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔ جبکہ کپتان سرفراز احمد 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

متعلقہ عنوان :