دبئی میں جاری پاک ویسٹ انڈیز میچ کے دوران باکسر عامر خان کی آمد

muhammad ali محمد علی اتوار 25 ستمبر 2016 00:03

دبئی میں جاری پاک ویسٹ انڈیز میچ کے دوران باکسر عامر خان کی آمد

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) دبئی میں جاری پاک ویسٹ انڈیز میچ کے دوران باکسر عامر خان کی آمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے ماطبق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان کی اسٹیڈیم میں آمد ہوئی۔ عامر خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ زیب تن کر رکھی تھی۔ عامر خان کو دیکھتے ہی تماشائی خوشی سے جھوم اٹھے۔ اس موقع پر عامر خان نے تماشائیوں کی جانب ہاتھ ہلا کر ان کی داد کا جواب دیا۔

متعلقہ عنوان :