بھارت رونا بند کرو، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

بھارت کی بوکھلاہٹ اور بدحواسیوں کا مذاق سوشل میڈیا پر بھی اڑنے لگا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 22:26

بھارت رونا بند کرو، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) بھارتی حکومت، میڈیا اور فوج کیخلاف پاکستانیوں کا غصہ عروج پر ہے۔ پاکستان سے پیار کرنیوالوں نے سوشل میڈیا پر بھارت کیخلاف خوب بھڑاس نکالی۔ ٹویٹر پر بھارت رونا بند کرو ، ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

(جاری ہے)

کسی نے بھارت کو 65 کی جنگ میں ہونیوالی شرمناک شکست یاد دلائی تو کسی نے مودی کو دہشتگرد قرار دیا۔ کسی نے کشمیر ہمارا ہے کا نعرہ لگایا تو کسی نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا ذمہ دار بھارتی میڈیا کو قرار دیا۔ کوئی بولا اب نئی دہلی میں سبز ہلالی پرچم لہرانے کا وقت آگیا ہے۔سوشل میڈیا پر بھارت پر تنقید کے علاوہ پاکستانیوں نے پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :