بھارت کا جنگی جنون برقرار، فضا سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل میکا کا کامیاب تجربہ کر ڈالا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 22:00

بھارت کا جنگی جنون برقرار، فضا سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل میکا ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) بھارتی فضائیہ نے فضا سے فضا میں طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میکا میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کے جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ میراج دو ہزار اپ گریڈ گمبیٹ ایئر کرافٹ سے فضا سے فضا میں مار کرنیوالے میکا میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس تجربے کے بعد بھارتی فضائیہ دنیا بھر میں طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ویوول پہنچ کے فضا سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل میزائل رکھنے والی فضائی فورسز میں سے ایک بن گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :