ریلوے انٹر ڈویژنل T-20 آزادی کرکٹ کپ

سابقہ چیمپئن پشاور ڈویژن نے ملتان ڈویژن کو 4 وکٹوں سے ہرادیا ۔ فخر عالم کی 5 وکٹیں

ہفتہ 24 ستمبر 2016 21:26

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈویژنل T-20 آزادی کرکٹ کپ کے مقابلے ریلوے اسٹیڈیم میں جاری ہیں۔ سابقہ چیمپئن پشاور ڈویژن نے ملتان ڈویژن کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ پشاور ڈویژن کے کپتان نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ ملتان ڈویژن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15.4 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 77 رنز بنائے۔

محمد فاروق نے 32 رنز ناٹ آؤٹ اور فیصل عباس نے 14 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

پشاور ڈویژن کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان فخر عالم نے 5/10، عبیداللہ 2/18، جنید اختر 1/18 ، اسد اللہ 1/4 اور محمد ابراہیم نے 1/15 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں پشاور ڈویژن نے 15.2 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ محمد جلیل نے 27، اعظم جان 24 اور عدنان شاہ نے 11 رنز بنائے۔ ملتان ڈویژن کی طرف سے محمد امتیاز نے 2/0، محمد اصغر 2/14، بابر 1/9اور معیز احمد نے 1/17 وکٹ حاصل کیں۔ محمد کلیم، راشد ریاض امپائر جبکہ وارث بشیر سکورر تھے۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :