سابقہ حکومت کی نا اہلی اور مجرمانہ غفلت کی وجہ سے وفاقی حکومت کے منصوبوں کے اخراجات کا بوجھ صوبے کو اٹھانا پڑا ،اس وجہ سے صوبے کا بجٹ وفاقی منصوبوں پر استعمال ہوا ، ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہوئے ، پولیٹکل انسٹی ٹیوشن ، سپیشل ایجوکیشن سمیت دیگر منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے تقریباً 14 ارب روپے کا بوجھ صوبے کے بجٹ پر پڑ رہا ہے، اٹھارویں ترمیم کا اطلاق گلگت بلتستان پر نہیں ہو تا

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کااجلاس سے خطاب

ہفتہ 24 ستمبر 2016 19:35

گلگت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کی نا اہلی اور مجرمانہ غفلت کی وجہ سے وفاقی حکومت کے منصوبوں کے اخراجات کا بوجھ صوبے کو اٹھانا پڑا جس کی وجہ سے صوبے کا بجٹ وفاقی منصوبوں پر استعمال ہوا او رصوبے کے ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہوئے اور وفاقی حکومت کے منصوبے بھی التوء کا شکار رہے۔

پولیٹکل انسٹویشن ، سپیشل ایجوکیشن سمیت دیگر منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے تقریباً 14 ارب روپے کا بوجھ صوبے کے بجٹ پر پڑھ رہا ہے۔ ہفتہ کو ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کا اطلاق گلگت بلتستان پر نہیں ہو تا لیکن سابقہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے یہ منصوبے مالی وسائل کے بغیر صوبے کو منتقل کیے گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری پلانگ کو ہدایت کی ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے کام جن محکموں کے منصوبے مالی وسائل کے بغیر گلگت بلتستان کو دیے گئے ہیں ان منصوبوں کی رقم وفاقی حکومت سے دینے کی شفارش کی جائیگی۔

جس کے لیے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کو سمیری تیار کی جائے کیونکہ تقریباً 4 ارب روپے کی رقم صوبے کے بجٹ سے ادا کرنا ممکن نہیں۔ وزیر اعظم پاکستان و قائد عوام محمد نواز شریف گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لیے رہے ہیں اور وفاقی حکومت بھی صوبائی حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی وزراء کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ محکموں کا ماہانہ اجلاس طلب کر کے ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ کے استعمال کا جائزہ لیں تا کہ محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وسائل اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے عوام کو ریلیف ملے گا منصوبے بروقت مکمل کیے جاسکیں گے۔ منصوبوں کی مانیٹرنگ اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے ڈویڑنل سطح پر پلاننگ کے دفاتر قائم کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :