پہلے دھمکی دی، اور اب نریندر مودی نے پاکستان کو غربت ، بےروزگاری اور صحت کے شعبے میں مقابلے کی پیشکش کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 ستمبر 2016 19:27

پہلے دھمکی دی، اور اب نریندر مودی نے پاکستان کو غربت ، بےروزگاری اور ..

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24ستمبر2016ء) نریندر مودی نے پاکستان کو غربت ، بے روزگاری اور صحت کے شعبے میں مقابلے کی پیش کش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ھارتی شہر کیرالہ میں ایک سیاسی جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے دھمکی دی گئی تھی کہ اڑی میں ہلاک ہونے والے 18 بھارتی فوجیوں کا بدلہ لیں گے اور پاکستان کو دنیا میں تنہا کرکے دم لیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم اب بھارتی وزیراعظم نے اچانک لہجہ بدلتے ہوئے پاکستان کو پیش کش کی ہے کہ غربت ، بے روزگاری اور صحت کے شعبے میں مقابلہ کرتے ہیں۔ آؤ ہمت ہے تو لڑائی اس بات پر کریں کہ غریبی کون پہلے ختم کرتا ہے۔ غربت، بےروزگاری کے خاتمےاور زچہ بچہ کی صحت کیلیے لڑائی کون جیتتا ہے۔