Live Updates

لاہور ہائیکورٹ نے رائے ونڈ مارچ اور عمران خان کی اشتعال انگیز تقاریر کیخلاف دائر متفرق درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی

جسٹس شاہد حمید ڈار کی سر براہی میں تین رُکنی فل بینچ 28 ستمبر کو کیس کی سماعت کریگا، بینچ میں جسٹس محمد انوارالحق اور جسٹس محمد قاسم خان شامل

ہفتہ 24 ستمبر 2016 18:44

لاہور ہائیکورٹ نے رائے ونڈ مارچ اور عمران خان کی اشتعال انگیز تقاریر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ اور عمران خان کی اشتعال انگیز تقاریر کیخلاف دائر متفرق درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ۔ جسٹس شاہد حمید ڈار کی سر براہی میں تین رُکنی فل بینچ 28 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس محمد انوارالحق اور جسٹس محمد قاسم خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی شہری عاطف ستار نے سینئر قانون دان اے کے ڈوگرکے توسط سے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو نفرت کا سبق دے رہے ہیں، عمران خان نے اپنی تقریر میں رائے ونڈ جا کر دھرنا دینے کا علان کر رکھا ہے، جو قوم کو تقسیم کرنے اور ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دینے کا سبب بنے گا۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت قومی مفاد کے پیش نظر عمران خان کے رائیونڈ مارچ کو روکنے اور عمران خان کو اشتعال انگیز تقایر سے روکنے کا پابند بنائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات