ہم پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیں گے: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دھمکی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 ستمبر 2016 18:38

ہم پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیں گے: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ..

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24ستمبر2016ء) بھارتی وزیراعظم نے دھمکی دی ہے کہ ہم پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کیخلاف زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کا گڑھ ہے اور دہشتگرد برآمد کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اڑی میں مارے گئے 18 جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ مودی نے دھمکی دی ہے کہ ہم پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیں گے۔ ایک وقت آئے گا جب پاکستان تنہا ہوگا۔