جان ہتھیلی پر رکھ کر کار ریسنگ کا نیا ریکارڈ

فابیو بیرونی نامی ڈرائیور نے چین کی خطرناک ترین تونگتیان 11 کلومیٹر لمبی سٹرک کو صرف دس منٹ اور 31 سیکنڈز میں طے کیا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 18:31

روم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) اٹلی کے فابیو بیرونی نامی ڈرائیور نے چین کی خطرناک ترین تونگتیان سڑک پر کار ریسنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔واضح رہے کہ تونگتیان سڑک کا شمار دنیا کی خطرناک ترین سٹرکوں میں ہوتا ہے۔فابیو بیرونی نے 11 کلومیٹر لمبی اس سٹرک کو صرف دس منٹ اور 31 سیکنڈز میں طے کیا۔

(جاری ہے)

چین کے تیانمن نامی پہاڑ پر واقع اس سٹرک پر 99 خطرناک موڑ ہیں۔فابیو بیرونی نے فراری گاڑی کے ذریعے اس سفر کو مکمل کیا جسے خاص طور پر اس سفر کے لیے تیار کیا گیا تھا۔فابیو بیرونی پہاڑی سٹرکوں پر ریس لگانے کے لیے نئے نہیں ہیں۔انھوں نے گذشتہ سال رومانیہ کی ٹرانس سلوانین ایلپس میں واقع ٹرانسفگاراسان پہاڑی سٹرک پر بھی ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :