پاکستان سپر لیگ کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کا تعلیمی ادا روں کا دورہ

کھلاڑی راولپنڈی میں واقع اس سکول میں گئے ، ہیڈ کوچ ڈین جونز نے طلبا کے لیے مختصر کوچنگ سیشن کا اہتمام بھی کیا مصباح الحق کے پش اپس کا خاص طور پر تذکرہ ، ڈین جونز نے طلبا کے سامنے پش اپس بھی لگائے ایسے طالب علم نظر آئے ہیں جو مستقبل میں اچھے کرکٹرز بن سکتے ہیں، ڈین جونز

ہفتہ 24 ستمبر 2016 18:30

اسلام آباد، راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی راولپنڈی میں واقع اس سکول میں گئے جہاں ہیڈ کوچ ڈین جونز نے طلبا کے لیے مختصر کوچنگ سیشن کا اہتمام بھی کیاپاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ان دنوں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کر رہے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ کے ہمراہ پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کے ساتھ مختلف سکولوں اور کالجز گئے جہاں طلبا و طالبات نیانھیں اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے گذشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ کی جیت کا جشن مناتے ہوئے ایک نمائشی میچ کا انعقاد کیا تھا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ نے گذشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ کی جیت کا جشن مناتے ہوئے ایک نمائشی میچ کا انعقاد کیا تھااس میچ کے موقع پر دی سٹیزن فاوٴنڈیشن کے بچے دونوں ٹیموں کی قیادت کرتے ہوئے میدان میں آئے تھے۔

بعدازاں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی راولپنڈی میں واقع اس سکول میں گئے جہاں ہیڈ کوچ ڈین جونز نے طلبا کے لیے مختصر کوچنگ سیشن کا اہتمام بھی کیا۔اس موقع پر ڈین جونز کا کہنا تھا کہ انھیں ایسے طالب علم نظر آئے ہیں جو مستقبل میں اچھے کرکٹرز بن سکتے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ایف سی کالج بھی گئے جہاں طلبا کے لیے کپتان مصباح الحق کے ساتھ سوال جواب کا سیشن بھی رکھا گیا تھا۔اس موقع پر مصباح الحق کے پش اپس کا خاص طور پر تذکرہ رہا اور ہیڈ کوچ ڈین جونز نے طلبا کے سامنے پش اپس بھی لگائے۔۔