ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، عبدالقادر

ہفتہ 24 ستمبر 2016 18:29

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، عبدالقادر

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) سابق لیگ اسپنر عبدالقادر نے کہا ہے کہ پہلے ٹی ٹونٹی میں فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، انگلینڈ کو ٹی ٹوینٹی میں زیر کرنے کے بعد سرفرا ز الیون نے جیت کا تسلسل برقرار رکھا اور ویسٹ انڈیز کو بھی پہلے میچ میں ہرا کر ثابت کردیا کہ شاہین کسی بھی وقت کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر نے کہا کہ تو شاہینوں کو مبارکباد پیش کی اور پھر اگلے میچ میں بھی جیت کا تسلسل قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔سرفراز احمد کی قیادت پہلے میچ میں متاثر کن رہی۔ دوسری جانب میچ جیتنے کے بعد سرفراز احمد نے کہا کہ عماد وسیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ امید ہے کہ وہ اگلے میچ میں بھی ایسا ہی کھیل پیش کریں گے۔