سوات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 3.8اورگہرائی 146کلومیٹرریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیماء مرکز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 ستمبر 2016 18:09

سوات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

سوات(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24ستمبر2016ء) :سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف وحراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اوردفاترزسے باہرسڑک پر نکل آئے۔زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8اور گہرائی 146کلومیٹرریکارڈ کی گئی ہے۔جبکہ زلزلے کا مرکزکوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ ہے۔تاہم زلزلے میں کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :