چین پاکستان کے ساتھ ہے،بھارت ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔نیویارک ٹائمز

پاکستان اورچین ایٹمی طاقتیں ہیں بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں،بھارت 1962میں بھی چین سے بہت زیادہ نقصان اٹھا چکا ہے،جنگ کی باتوں سے بھارت کی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔پاک بھارت کشیدگی پرامریکی اخبار کی رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 ستمبر 2016 17:48

چین پاکستان کے ساتھ ہے،بھارت ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔نیویارک ٹائمز

نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24ستمبر2016ء) :امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے بھارت کو خبردارکرتے ہوئےکہا ہے کہ جنگ کی باتوں سے بھارت کی معیشت کو نقصان پہنچے گا، چین پاکستان کے ساتھ ہے،بھارت ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

نیویارک ٹائمز کی پاک بھارت کشیدگی پر رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بی جے پی کا جنگ کی دھمکی والا بیان انتہائی غیرسنجیدہ تھا۔مودی اور بھارتی فورسز کو پہلے کشمیر کے حالات پر توجہ دینی چاہیے۔بھارت 1962میں بھی چین سے بہت زیادہ نقصان اٹھا چکا ہے۔نیویارک ٹائمز نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین ایٹمی طاقتیں ہیں بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔