وزارت داخلہ نے مطلوب ترین دہشتگردوں کی فہرست تیار کرلی، 6 دہشت گردوں کے نام شامل ہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 ستمبر 2016 17:44

وزارت داخلہ نے مطلوب ترین دہشتگردوں کی فہرست تیار کرلی، 6 دہشت گردوں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر۔2016ء) وزارت داخلہ نے مطلوب ترین دہشتگردوں کی فہرست تیار کرلی، فہرست میں 6 دہشت گردوں کے نام شامل ہیں ،جن کی گرفتاری میں مدد دینے والے شخص کا نام خفیہ رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے دہشتگرد یاسین چھوٹو کے سرکی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے مقررکی ہے جو کہ دہشتگرد تخریب کاری اور دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔

فہرست کے مطابق دہشت گرد نوید کمال کے سر کی قیمت 75لاکھ جبکہ دہشت گرد راشد اور ہدایت اللہ کے سر کی قیمت 10،10لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔وزارت داخلہ نے دہشت گرد محمد امین کے زندہ یا مردہ پکڑے جانے پر 20 لاکھ روپے کا انعام کا اعلان کیا ہے ،تمام ہی مطلوب ملزمان تخریب کاری اور دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :