Live Updates

ریحام خان کی سیاسی منظرنامہ کو ہلا دینے والی کتاب رائیونڈ مارچ سے قبل بک سٹالز پر ہو گی

کتاب میں ریحام نے عمران خان کیساتھ گزارے ایام پر روشنی ڈالی ہے، برطانوی خبر رساں ادارہ

ہفتہ 24 ستمبر 2016 17:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی سیاسی منظر نامے کو ہلا دینے والی خود نوشت30ستمبر2016ء کو رائیونڈ مارچ سے پہلے بک سٹالز پر آئیگی۔برطانوی ویب سائٹ کے مطابق کتاب کا نام صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے تاہم یہ تدوین و تالیف کے مرحلے کے بعد چھپائی کیلئے جاچکی ہے ۔

(جاری ہے)

کتاب میں ریحام خان نے عمران خان کے ساتھ گزارے ایام پر روشنی ڈالی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کیخلاف کام کرنیوالے کچھ مخصوص مفادات کے حامل گروپ کتاب جلد ازجلد مارکیٹ میں لانے کیلئے تیزی سے کام کررہے ہیں۔ریحام خان نے اس کتاب میں بطور شوہر عمران خان کے رویہ سے متعلق کافی مواد شامل کیا ہے ، ۔ریحام خان 2018ء کے عام انتخابات سے قبل کتاب لانے کا ارادہ رکتھی تھیں لیکن اب 30ستمبر کو رائیونڈ مارچ سے ڈر کر یہ کتاب مارکیٹ میں پہلے لانے کا سوچا جارہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :