امریکی جاسوس طیارے کی ایرانی بارڈرکے قریب پرواز

ایرانی فضائیہ کے انتباہ پرطیارے نے سمت تبدیل کرلی۔غیرملکی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 ستمبر 2016 17:11

امریکی جاسوس طیارے کی ایرانی بارڈرکے قریب پرواز

تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24ستمبر2016ء):امریکی جاسوس طیارے نے ایرانی بارڈر کے قریب پرواز کی،ایرانی فضائیہ کے انتباہ پر طیارے نے اپنی سمت تبدیل کرلی۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق یو ایس یو ٹو جاسوس ڈرون طیارے نے افغانستان کے ساتھ ایران کی حدود کے انتہائی قریب پرواز کی۔جس پر ایرانی فضائیہ الرٹ ہوگئی۔اور طیارے کو انتباہ جاری کیا تو طیارے نے اپنی سمت تبدیل کرلی۔ایرانی حکام کا کہناہے کہ جاسوس طیارے کو مانیٹر کیا جارہاہے۔