نومبر کے مہینے تک ملک میں لوڈ شیڈنگ آدھی کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 ستمبر 2016 17:07

نومبر کے مہینے تک ملک میں لوڈ شیڈنگ آدھی کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 ستمبر 2016ء): لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے نومبر کے مہینے تک ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا تناسب آدھا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق حکومت نے بجلی کی متواتر سہلائی کے تین سالہ منصوبے کے تحت ملک بھر میں ماہ نومبر تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا تناسب آدھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ایسے علاقہ جاے جہاں بجلی کی کھپت کم ہے اور جہاں بجلی چوری کی جاتی ہے، ایسے علاقوں سے تعلق رکھنے والے صارفین اس سہولت سے محروم رہیں گے۔ کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک اس فارمولے پر پہلے ہی سے عملدرآمد کر رہی ہے جسے ملک بھر کی تقسیم کار کمپنیوں نے بھی اب اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب وزارت پانی و بجلی نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ ملک کے 23 بڑے شہروں کو لوڈ شیڈنگ فری سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاہم وزیر اعظم نواز شریف نے تاحال اس کی منظوری نہیں دی۔