نیوزی لینڈ ، چیریٹی میچ کے دوران باکسر رنگ کے اندر جان کی بازی ہارگیا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 16:57

نیوزی لینڈ ، چیریٹی میچ کے دوران باکسر رنگ کے اندر جان کی بازی ہارگیا

آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24 ستمبر۔2016ء )نیوزی لینڈ میں چیریٹی میچ کے دوران باکسر رنگ کے اندر جان کی بازی ہارگیا ۔ کیوی میڈیا کے مطابق آکلینڈ میں ایک چیریٹی میچ کے دوران 49سالہ باکسر رنگ میں ہی گر گیا جسے طبی عملے نے 30منٹ تک ابتدائی امداد فراہم کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس نے مذکورہ شخص کا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے اس کے اہل خانہ کو واقعے سے آگا ہ کردیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔