کراچی:نجی ہسپتال میں ایک خاتون کے ہاں4بچوں کی پیدائش

بچوں کا وزن 2،2پونڈ بتایا جارہا ہے،بچوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 ستمبر 2016 16:36

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24ستمبر2016ء):بہادر آباد کے نجی ہسپتال میں ایک خاتون نے4بچوں کو جنم دیا،بچوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیاہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق منظور کالونی کے ابراہیم کو قدرت نے ایک ساتھ تین بیٹوں اور ایک بیٹی سے نوازاہے۔جس پر محمد ابراہیم نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے بچوں کی صحت و تندرستی کیلئے دعا کی ہے۔بچوں کا وزن 2،2پونڈ بتایا جارہا ہے۔جس کے باعث بچوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ بچے اور انکی ماں دونوں ٹھیک ہیں۔