کراچی ، ریسٹورنٹ کی چھت گرگئی ،ایک شخص جاں بحق ، 6 زخمی

ہفتہ 24 ستمبر 2016 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب واقع ہوٹل کی چھت گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ، 6افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب ہوٹل کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی پٹیل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک زخمی دم توڑ گیا اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تین افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے ۔

ایڈ یشنل ڈی سی گلشن اقبال محمد خان رند کے مطابق حادثہ غیر قانونی طور پر لگائے جانے والے شیڈ کے باعث پیش آیا جس کے باعث جانی نقصان ہوا اس سلسلے میں ہوٹل کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :