کراچی کے مختلف علاقوں سے2لاشیں برآمد

پولیس نے مختلف علاقوں سے بھتہ خور اور اشتہاری سمیت 16 افراد کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں سے2لاشیں ملی ہیں جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں سے بھتہ خور اور اشتہاری سمیت 16 افراد کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے میراں ناکہ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔ متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ سرجانی سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

(جاری ہے)

پیر آباد کے علاقے سے پولیس نے بھتہ خور شیخ محمد کو گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی ۔ ملزم نے بیکری مالک سے بھتہ طلب کیا تھا ۔ ماڑی پور کے علاقے سے گنیگ وار ملزم شاہ جہاں عرف بھورا کو گرفتار کیا گیا اس کے قبضے سے ایک پستول برآمد ہوا ۔ ناتھا خان گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ گلبرگ میں پولیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں ایک ملزم اور اسکے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :