محکمہ داخلہ سندھ نے مطلوب ترین دہشت گردوں کی فہرست تیارکرلی

ہفتہ 24 ستمبر 2016 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء) محکمہ داخلہ سندھ نے مطلوب ترین دہشت گردوں کی فہرست تیارکرلی ہے جن کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مطلوب ترین دہشت گردوں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے، فہرست میں 6 دہشت گردوں کے نام شامل کیے گئے ہیں جو تخریب کاری اور دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری لسٹ کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد کرنے والوں کے نام صیغہ رازمیں رکھے جائیں گے۔صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے مطلوب ترین دہشت گرد یاسین چھوٹو کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے رکھی گئی ہے جب کہ دہشت گرد نوید کمال کے سرکی قیمت 75 لاکھ روپے، دہشت گرد راشد اورہدایت اللہ کے سروں کی قیمت 10، 10 لاکھ جب کہ دہشت گرد محمد امین کے زندہ یا مردہ پکڑے جانے پر20 لاکھ روپے انعام مقررکیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :