وکلاء کی سکیورٹی کیلئے بنائی گئی صوبائی کمیٹی کے رکن منیر بھٹی نے استعفیٰ دیدیا ،کمیٹی غیر فعال ہو گئی

ہفتہ 24 ستمبر 2016 16:32

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء ) وکلاء کی سکیورٹی کے لئے بنائی گئی صوبائی کمیٹی کے رکن منیر بھٹی نے استعفیٰ دیدیا جس کے بعد کمیٹی غیر فعال ہو گئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ اورمردان دھماکوں کے بعد وکلا ء اور عدالتوں کی سکیورٹی کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں 13اراکین نامزد کیے گئے تھے ۔ صوبائی کمیٹی کا اجلاس وجہ بتائے بغیر منسوخ کر دیا گیا جس پر کمیٹی کے رکن منیر بھٹی نے سکیورٹی اقدامات نہ کرنے اور اجلاس نہ بلانے پر مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ عنوان :