الیکشن2018ء میں پیپلزپارٹی ہی کامیاب ہوگی۔بلاول بھٹو

سندھ میں مضبوط تنظیم سازی کرنے جا رہا ہوں،پنجاب کو بھی جلد سیاسی سرگرمیوں کا مرکز کا بناؤں گا۔چیئرمین پیپلزپارٹی کی پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 ستمبر 2016 16:24

الیکشن2018ء میں پیپلزپارٹی ہی کامیاب ہوگی۔بلاول بھٹو

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24ستمبر2016ء) :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں پیپلزپارٹی ہی کامیاب ہوگی،سندھ میں مضبوط تنظیم سازی کرنے جا رہا ہوں،پنجاب کو بھی جلد سیاسی سرگرمیوں کا مرکز کا بناؤں گا۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے ٹھٹھہ سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے پر گفتگو کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کرنیوالے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ہر3سال بعد تنظیم نو کی جائیگی۔پارٹی کی نئی تنظیم سازی میں قربانی دینے والوں کو اہمیت دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ نئے آنیوالوں کیلئے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :