چکوال، پانچ سالہ بچی کی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی،قتل کرنے سے قبل زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

ہفتہ 24 ستمبر 2016 16:21

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء) نواحی علاقہ جبیر پورکی ڈھوک گوندل کی پانچ سالہ ماہ نور کی موت کوپوسٹ مارٹم رپورٹ نے قتل کی واردات قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ماہ نور کو قتل کرنے سے پہلے زیادتی کانشانہ بھی بنایا گیا ہے جس کے بعد اس کی نعش کو ویران کنویں میں پھینک دیا گیاتھا۔ ماہ نور بدھ کے روز اچانک گھر سے غائب ہو گئی جس کی نعش جمعرات کے روز ریسکیو1122نے جبیرپورکے ویران کنویں سے نکالی جس کے بعد تھانہ صدر پولیس چکوال نے نعش قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیوچکوال پہنچادی ۔

جہاں پر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ ماہ نورسے زیادتی ہوئی ہے جس کے بعد اسے قتل کردیاگیا ۔عیارملزم نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے بچی کی نعش کو ویران کنویں میں اس لیے بھی پھینکاہے کہ ایسے معلوم ہو کہ بچی خود کنویں میں گری ہے۔

(جاری ہے)

تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تمام حقائق کھل کر سامنے آچکے ہیں ۔مقتولہ ماہ نور کاتعلق غریب گھرانے سے ہے اور اس کا والد دیہاڑی دار مزدور ہے۔ ادھر چکوال پولیس کے لیے پانچ سالہ ماہ نور کے قتل کی یہ واردات ٹیسٹ کیس ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس حکام کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس کیس پر خصوصی ٹیم تشکیل دے کر قتل کے تمام محرکات اور قاتلوں کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچائے اور مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :