عدالت عالیہ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ ریٹائرڈ ہو گئے، اعزاز میں الوداعی تقریب

ہفتہ 24 ستمبر 2016 16:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جج مسٹر جسٹس محمود مقبول باجوہ اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے ۔ اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں ایک سادہ و پروقار الواداعی تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

جس میں عدالت عالیہ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ ،جسٹس شاہد حمید،جسٹس انوار الحق،جسٹس سردار محمد شمیم خان،جسٹس محمدیار علی،جسٹس مظہر اقبال نقوی،جسٹس امیر بھٹی،جسٹس شاہدکریم،جسٹس عائشہ ملک،جسٹس شاہ جمیل خان ،جسٹس عبداللہ السمیع اور جسٹس مسعودجہانگیر سمیت تمام فاضل جج صاحبان، افسران اور عدالتی اہلکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیف جسٹس سید منصور علی شاہ اور سینئر ترین جج مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار نے دیگر جج صاحبان کے ہمراہ فاضل جج کو سوینئر پیش کیااور پھولوں کا گلدستہ دے کر رخصت کیا۔